ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ


لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، دو ماہ میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔