ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، دو ماہ میں یہ تیسرا اضافہ ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے .

ریلوے انتظامیہ نے ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا . انتظامیہ کا موقف ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے . ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں