حب(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بارڈر کی بندش کے خلاف حب میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی کیمپ لگا دیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز گوادر کراچی ٹرک، ٹرالرز اینڈ گڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بارڈر بندش کے خلاف حب میں اپنی تمام گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی کیمپ لگا دیا ٹرانسپورٹر رہنمائ حاجی محمد اسلم لہڑی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا روزگار بند کیا گیا ہے ہم پورے پاکستان میں اشیائ خوردنوش کی اشیائ کی ترسیل کرتے ہیں اب ہمیں ہمارے گاڑیوں کے خوراک کا تیل لیجانے نہیں دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی نے ہمارے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے بارڈر کی بندش سے 70لاکھ لوگ بیروگار ہوگئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے فی الحال ایک ہفتے تک احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو ہم مجبورا اپنے بچوں کی پیٹ کے خاطر سڑکوں پر آجائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…