قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب بلوچستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب بلوچستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر غریب و مستحق خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی ،اس موقع پر قبائلی عمائدین ، سیاسی شخصیات اور انتظامیہ نے قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کہا کہ قونصل جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب سے بلوچستان کے غریب ، بےروزگار ، بے بس اور مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے بلوچستان کا ہر شہری اس بات کی گواہ دیتا ہے کہ جب بھی مشکل کی گھڑی، سیلاب ، بارش، طوفان ،زلزلہ ہو رمضان المبارک کا بابرکات مہنہ یا عید کا پر مسرت موقع ہو چائنہ کی جانب سے دل کھول کر پاکستان بلاخصوص بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں مدد و تعاون کیا گیا ہے اور کرتے رہیں گے اس لئے اب یہ بات زبان زد عام ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند اور چٹانوں سے مضبوط ہے راشن وصول کرنے والے خاندانوں نے کہا کہ آج قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی مدد ہمارے لئے کسی فرشتے کی مدد سے کم نہیں ہے کیونکہ انکے دئے گئے مفت راشن سے ہم بے روزگار، غریب ، بے بس اور مستحق خاندانوں کے بچوں کو کھانے کے لئے کچھ ملا ہے راشن تقسیم کرنے کے موقع بلوچستان کے عوام نے خوشی اور مسرت سے پاک چین دوستی اور پاک چین زندہ باد کے نعرے لگائے جو دیدنی تھے۔

Recent Posts

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ: امپائرز نے انگلش فاسٹ بولر ووکس کو اچانک اسپن بولنگ کرنے کو کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس…

2 mins ago

34 سال قبل 20 روپے رشوت لینے والے سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 34 سال پرانے رشوت کے کیس نے ایک سابق پولیس…

12 mins ago

پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا: طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی…

23 mins ago

چینی سفیر کا پاکستانی نیوکلیئر پاور پلانٹس کا دورہ، خاص بات کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کے نیوکلیئر…

42 mins ago

ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، گوگل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی کورسز…

54 mins ago

پاکستان کی سمندری حدود میں پٹرولیم اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سمندری میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا ایک اہم ذخیرہ…

1 hour ago