کینیڈین وزیراعظم نے دورے کے بعد بھارت پر قتل کے الزامات لگا دیئے، امریکہ نے کیا ردعمل دیا؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدارتی محل ( وائٹ ہاؤس) کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے بھارت پر الزامات پر تشویش ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دورے کے بعد بھارت پر الزامات لگائے تو وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کینیڈین شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔ تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اہم ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت میں جی 20 تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں رواں جون میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago