کراچی(قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں .
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کا منافع اور روپے کی بے قدری شامل ہے .
پٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے47 پیسے فی لٹر اور ڈیلرز کمیشن7 روپے 41 پیسے تک ہوگیا ہے . وزارت خزانہ کے مطابق او ایم سی مارجن اورڈیلرز کمیشن مزید بڑھایا جائے گا .
دستاویز کے مطابق فی لٹرپٹرولیم مصنوعات کی خریداری پرفریٹ ریٹ میں 1.60 روپے اضافہ جبکہ پٹرول پرفی لٹر فریٹ ریٹ3.77 روپے سے بڑھ کر5.37 روپے تک پہنچ گیا . دوسری طرف عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالرفی بیرل سے بڑھ کر 93.93 ڈالرتک ہوچکی ہے .