رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ، 69لاکھ 80 ہزار سے متجاوز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ، 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی . الیکشن کمشن نے 2018 سے 2023 تک مرد و خواتین ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں تقریبا 90 لاکھ اضافہ ہوا ہے .


ملک میں 18 سے 35 سال کے ووڑٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے . 2018 میں رجسٹرڈ 5 کروڑ، 92 لاکھ 24ہزار839 مرد ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 570 سے بڑھ کر 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 تک پہنچ گئی ہے .
پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 397 تھی جو اب 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 374 سے بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار 515 ہوگئی ہے .
سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 924 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 320 تھی . 2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 722 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 439 ہو چکی ہے .
بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 86 ہزار 253 سے تجاوز کر کے 29 لاکھ 67 ہزار 790 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار 241 سے بڑھ کر 23 لاکھ 16 ہزار 804 ووٹرز تک پہنچ گئی . خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 4 ہزار 628 سے بڑھ کر 1 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 66 لاکھ 9 ہزار 541 سے بڑھ کر یہ تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 ہوگئی ہے .
اسی طرح، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 496 اور خواتین ووٹر کی 3 لاکھ 57 ہزار 951 تھی جو 2023 میں 5 لاکھ 46 ہزار 996 اور 4 لاکھ 94 ہزار 558 ہے .
ملک میں 36 سے 45 سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 جبکہ 46 سے 55 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہوگئی ہے . 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 جبکہ 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے .

. .

متعلقہ خبریں