خیبر پختونخوا
پشاور میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
پشاور(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی میں پاس نہ کرنے پر ڈائریکٹر کو قتل کرایا تھا۔ڈائریکٹر ارشد خان کو تھانہ شاہ پور میں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے 24 جولائی کو قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 14 ہزار موبائل سی ڈی آرز پر کام کیا، مرکزی ملزم نعمان شاہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا شوٹر خریدا گیا، شوٹر میرانجان نے ڈھائی لاکھ روپے لیکر پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کو قتل کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں پبلک سروس کمیشن کا ایک ملازم بھی ملوث ہے، پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کو قتل کیا گیا۔ کیس میں پبلک سروس کمیشن کے دیگر اہلکار و افسران کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔