سندھ میں لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی، فاروق ستار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا . انتخابات کےلئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا .

رہنما فاروق ستار نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، یہ حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں . الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے .
فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد ملاقات کےلئے الیکشن کمیشن پہنچا اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی . کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . وفد نے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا .
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی مرضی کے حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا . سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا . الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے . تبادلے اور تقرریوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں .
انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی . فاروق ستار نے بتایا کہ نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے، اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا .

. .

متعلقہ خبریں