سندھ میں لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی، فاروق ستار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ انتخابات کےلئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔ رہنما فاروق ستار نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، یہ حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد ملاقات کےلئے الیکشن کمیشن پہنچا اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی مرضی کے حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا۔ سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے۔ تبادلے اور تقرریوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں۔
انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔ فاروق ستار نے بتایا کہ نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے، اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago