صحت کے لیے مفید میتھی دانے کا پانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذیا بیطس کا مرض دنیا کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 1.3 ارب لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔ اگر اس بیماری کو قابو نہ کیا جائے تو یہ مریض کو متعدد پیچیدگیوں اور صحت کے دیگر شدید مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔
ذیا بیطس میں مبتلا افراد عموماً اپنے بلڈ شوگر کی مقدار کو توازن رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن میتھی دانے کا پانی ایک ایسی چیز ہے جو ان کے مرض کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
میتھی دانہ جسم میں شوگر کے استعمال پر اثر ڈالتے ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی میں بھگوئے ہوئے تقریباً 10 گرام میتھی دانے کا استعمال ٹائپ-2 ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق میتھی دانے میں موجود حل پزیر فائبر جسم میں موجود شوگر کے جذب ہونے کے وقت کو بڑھاتے ہیں اور 4 ہائڈروکسیسولیوسائن امائنو ایسڈ انسولین کے اخراج کے لیے پتے پر اثر کرتے ہیں۔
میتھی دانے کے پانی کے دیگر فوائد
میتھی دانے کا پانی ہاضمے کو بہتر کر سکتا ہے۔
میتھی دانے کا پانی بھوک کو کم کرتے ہوئے وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
میتھی دانے کے پانی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
انسداد سوزش خصوصیات کی حامل میتھی مدافعتی نظام کو بھی بہتر کر سکتی ہے۔
میتھی کا پانی بنانے کا طریقہ
متھی دانے کے ایک سے دو چائے کے چمچے رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگوئیں اور صبح پانی چھان کر پی لیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago