کراچی، قیدیوں کی عدالت میں منشیات استعمال کرتے ویڈیو سامنے آگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)سٹی کورٹ کراچی کے احاطے سے قیدیوں کی منشیات استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کو جیل پولیس نے سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں پولیس کی موجودگی کے باوجود بھی قیدی منشیات کا سے استعمال کرتے رہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر قیدی منشیات استعمال کر رہے ہیں لیکن اپنی ویڈیوز بنتی دیکھ کر وہ باتھ روم میں چلے گئے۔ ویڈیو میں باتھ روم کے دروازے پر کورٹ پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔