مریم نواز کی 21 ستمبر کو لندن روانگی کا امکان


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا 21 ستمبر کی صبح لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز اپنی بیٹی کے داخلے کے لیے لندن جا رہی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے وطن واپسی کے استقبال سے متعلق مشاورت کریں گی۔پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مریم نواز لندن میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی، وہ ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گی۔
نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالے انجام کو پہنچے: مریم نواز
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ایک ایک شخص اپنے انجام کو پہنچا، کہنے والوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست دفن ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے کم بیکس (comebacks) ہمیشہ اُن کےسیٹ بیکس (setbacks) سے بڑھ کر رہے ہیں۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس لوٹے، عرش کا نظام اپنے وقت پر حرکت میں آتا ہے۔