سیکریٹری بلدیات پر سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری بلدیات کے پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس عرفان سعادت نے کہا ہے کہ سیکریٹری بلدیات اگر آئندہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بھی جاری کریں گے۔
عدالت نے سوال کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بتائیں پرائسنگ کورٹس کے قیام پر کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔