اورشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا
ممبئی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے خوبرو فاسٹ بولر نسیم شاہ کی معصومیت نے بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔بھارتی اداکارہ ایشا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نسیم شاہ سے ذاتی طور پر ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ایشیا کپ 2023ء صرف ایک دلچسپ کرکٹ میچز کا سلسلہ ہی نہیں تھا جس سے متعلق کرکٹ شائقین تاحال بات کر رہے ہیں، اس سلسلے نے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
حال ہی میں ہونے والے میچز کے دوران نسیم شاہ نے ایک اور مشہور بھارتی اداکارہ کو اپنی شخصیت سے متاثر کر دیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نسیم شاہ کی مقبولیت کرکٹ سے بھی آگے بڑھتی جا رہی ہے۔
بھارتی اداکارہ ایشا شاہ نے بھی نسیم شاہ سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اُن کا نسیم شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ ’وہ (نسیم شاہ) کافی اچھا لگ رہا ہے، اور وہ ہندوستان میں بھی سوشل میڈیا ریلز پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران نسیم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا نے بنایا تو کیا بنایا، نسیم شاہ بنایا۔‘