پاکستان

چیف جسٹس نے بینچز تشکیل اور زیر التوا مقدمات پر تجاویز کیلیے اہم اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے بینچز تشکیل اور زیر التوا مقدمات پر تجاویز کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بینچز کی تشکیل اور زیر التوا مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار کو دعوت دی ہے۔ اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی۔
اجلاس میں وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل، مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر تجاویز دیں گی۔ وکلا اجلاس میں ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں