ریلوے پولیس نے مسافر کا 5لاکھ روپے مالیت کا آئی فون ڈھونڈ نکالا
لاہور (قدرت روزنامہ) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے مسافر کا 5 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا آئی فون ڈھونڈ کر اس کے حوالے کر دیا۔محمّد علی نامی مسافر قراقرم ایکسپریس ٹرین میں لاہور سے کراچی سفر کر رہا تھا کہ دوران سفر مسافر کا موبائل فون ٹرین کی بوگی میں گم ہوگیا۔
ریلویز پولیس کے ٹرین ایسکارٹ اہلکاروں نے مسافر کا موبائل فون ڈھونڈ کر واپس کیا جس پر مسافر نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔