الّو ارجن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جائے گا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار الّو ارجن کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جائے گا۔تیلگو فلم انڈسٹری سے پرابھاس اور مہیش بابو کے موم سے بنے مجسمے میوزیم میں پہلے ہی رکھے جاچکے ہیں۔
الّو ارجن کے کیریئر کی بہترین فلم ‘پشپا’ تھی اور اب ‘پشپا 2’ کی شوٹنگ جاری ہے۔وہ دو روز میں لندن کے میوزیم کا دورہ کریں گے جہاں مومی مجسمہ بنانے کیلئے ان کی ناپ لی جائے گی۔
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری سے الّو ارجن تیسرے اداکار ہوں گے جن کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا، اس مومی مجسمے کی نقب کشائی اگلے سال ہوگی۔