پی ٹی وی کوئٹہ مرکز سمیت تمام وفاقی و صوبائى اداروں کو سخت محنت سے کام کرنا ہوگا‘ جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان، جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ مرکز وفد ملاقات۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی سے جنرل مینجر پاکستان سید فہیم شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں اور چیلنجز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے پی ٹی وی کوئٹہ مرکز سمیت تمام وفاقی و صوبائى اداروں کو سخت محنت سے کام کرنا ہوگا ۔
اور صوبائی حکومت پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی استعداد کار میں اضافے اور نیٹ ورک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے صوبائی اشتہارات میں حصہ دینے کے لئے بھی تیار ہے۔
اور اس سلسلے میں ایک ایم او یو پر بھی کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کو دوردراز علاقوں اور اہم کوریجز کے لئے ایک وہیکل بھی جلد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی جی پی آر کامران اسد ،ہیڈ پی ٹی وی بولان جواد ہزارہ بھی موجود تھے۔