نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا بینادی مرکز صحت پشتون آباد کا اچانک دورہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا بینادی مرکز صحت پشتون آباد کا اچانک دورہ ، نگران وزیر اعلیٰ نے بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے او پی ڈی ، میڈیسن اسٹور ، حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔
بی ایچ یو پشتون آباد کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی ، عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بی ایچ یو پشتون آباد کی طرز پر رول ماڈل طبی مراکز قائم ہونے چاہیں ۔