منصوبوں کو طے شدہ پلان کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے‘ میر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا زیر تعمیر سبزل روڑ ، سریاب روڑ ، لنک بادینی تا ایسٹرن بائی پاس روڈ کا دودہ ، کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کو بریفننگ دی گئی ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹررفیق بلوچ نے كها ہے كه وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کے گزشتہ دورے کے بعد کام کی رفتار تیز کی گئی ہے ۔
سڑکوں کی تعمیر و توسیع میں پندرہ مساجد آ رہی ہیں جن کے متبادل کے لیے مساجد کے منتظمین سے بات چیت جاری ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ‘ مساجد کے منتظمین سے بات چیت کرکے منصوبوں کو طے شدہ پلان کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے ۔ سڑکوں کی توسیع و تعمیرات کے دوران کاریزات کی نشادہی کے لیے انڈر گراؤنڈ میپنگ کی جائے ۔ منصوبوں کام کی رفتار کا مستقل جائزہ لیتے رہیں گے تاخیر قابل برداشت نہیں ۔