مادھوری ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ نامور فلمساز بھوشن کمار نے سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسے ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ان کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ذرئع کے مطابق فلم کے معاملات ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں اور فلم میکرز سروج خان کی زندگی کے مختلف مراحل کیلئے مختلف اداکاراؤں کو کردار دینا چاہتے ہیں۔
ایک اداکارہ سروج خان کی لڑکپن کا کردار ادا کرے گی جبکہ دوسری اداکارہ لیجنڈری کوریوگرافر کی بڑی عمر کا کردار نبھائے گی۔
بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری سے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کیلئے پرجوش ہیں کیوں کہ ان کا سروج خان سے پروفیشنل زندگی میں بہت گہرا تعلق تھا۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

1 min ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 mins ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

11 mins ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

20 mins ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

30 mins ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

47 mins ago