مادھوری ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی . نامور فلمساز بھوشن کمار نے سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسے ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا .

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ان کے نام کا اعلان متوقع ہے . ذرئع کے مطابق فلم کے معاملات ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں اور فلم میکرز سروج خان کی زندگی کے مختلف مراحل کیلئے مختلف اداکاراؤں کو کردار دینا چاہتے ہیں . ایک اداکارہ سروج خان کی لڑکپن کا کردار ادا کرے گی جبکہ دوسری اداکارہ لیجنڈری کوریوگرافر کی بڑی عمر کا کردار نبھائے گی . بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری سے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کیلئے پرجوش ہیں کیوں کہ ان کا سروج خان سے پروفیشنل زندگی میں بہت گہرا تعلق تھا . . .

متعلقہ خبریں