بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی بچت نے بعض بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد کردی گئی، چھٹا منافع 12.8 فیصد پربرقرار ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح بھی برقرار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.12 فیصد، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی اکاؤنٹس کا منافع 12.96 فیصد برقرار ہے۔
اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.56 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.90 فیصد جب کہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 12.14 فیصد ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد کردی گئی ہے، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ پلان کی شرح 12.04 فیصد اور سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ پلان کی شرح 11.98 فیصد کرد ی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کا 5 سالہ پلان 12.12 فیصد پر برقرار ہے جب کہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کی متوقع شرح 12.04 فیصد ہوگئی ہے۔
