شہباز شریف اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنسز تاحال نیب عدالتوں میں منتقل نہیں ہوسکے


لاہور(قدرت روزنامہ) شہباز شریف اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف نیب ریفرنسز تاحال لاہور کی احتساب عدالتوں کو نہیں بھجوائے جاسکے، لاہور کی احتساب عدالتیں تاحال اہم سیاسی کیسز کی منتظر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چند نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا ہے جس کے بعد 50 کروڑ سے کم کرپشن والے کیسز بھی نیب کے دائرہ کار میں آسکیں گے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو کئی روز گزر جانے کے باوجود لاہور کے اہم کیسز احتساب عدالتوں کو نہیں بھجوائے جاسکے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دوبارہ ابھی تک عدالت نہیں آیا، سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس بھی دوبارہ عدالت میں آنا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بھی بحال ہونا تھا۔
اسی طرح سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس بھی بحال ہونا تھا، سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول ریفرنس بھی بحال ہونا تھا۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

8 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

11 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

20 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

39 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago