احرام کے تولیوں میں منشیات جدہ لے جانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے آئس کی بھاری مقدار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، احرام کے تین تولیوں کو آئس کے محلول سے بھگو کر سامان میں رکھا گیا تھا . ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے استنبول اور پھر جدہ جانے والی پرواز کی چیکنگ جاری تھی کہ عمران نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا .

اے ایس ایف نے مسافر کا سامان چیک کیا تو سامان میں رکھے گئے احرام کے تولیے مشکوک قرار دیئے گے جس پر انھیں چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ تین تولیے آئس کے محلول میں بھیگے ہوئے ہوئے ہیں . حکام کا کہنا تھا کہ تولیوں سے 5 کلو 448 گرام آئس کا محلول برآمد ہوا ہے جسے قبضے میں لے کر ابتدائی چھان بین اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں