احرام کے تولیوں میں منشیات جدہ لے جانے کی کوشش ناکام


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے آئس کی بھاری مقدار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، احرام کے تین تولیوں کو آئس کے محلول سے بھگو کر سامان میں رکھا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے استنبول اور پھر جدہ جانے والی پرواز کی چیکنگ جاری تھی کہ عمران نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا۔
اے ایس ایف نے مسافر کا سامان چیک کیا تو سامان میں رکھے گئے احرام کے تولیے مشکوک قرار دیئے گے جس پر انھیں چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ تین تولیے آئس کے محلول میں بھیگے ہوئے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ تولیوں سے 5 کلو 448 گرام آئس کا محلول برآمد ہوا ہے جسے قبضے میں لے کر ابتدائی چھان بین اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

18 mins ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

25 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…

36 mins ago

الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…

56 mins ago

آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشتگردوں کے کرنے پڑیں گے: احسن اقبال

کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے…

1 hour ago

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا، ماہرہ خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…

1 hour ago