اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئے گی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑہ کے دلہا راگھو چڈھا انہیں رخصت کروانے کشتی پربارات لے کر آئیں گے .

رہی ہیں . راگھو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لے کر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے . ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو دوپہر میں ہوگی جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہونے گے . پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی . شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں . راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں