الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی تیاری کےلیے مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 4 اکتوبر کو مشاورت کےلیے مدعو کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ضابط اخلاق پر مشاورت کا اجلاس 4 اکتوبر بروز بدھ دن 2 بجے ہوگا۔ترجمان کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیجی گئی ہے۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق مشاورتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر فیڈبیک دے سکیں۔ ترجمان کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔