ایم ڈی کیٹ اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا


کوہاٹ(قدرت روزنامہ)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اسکینڈل کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 2 سرکاری ملازم ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے طلباء سے نقل کرانے کےلیے وصول کیے گئے 35 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔