ایم ڈی کیٹ اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا


کوہاٹ(قدرت روزنامہ)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اسکینڈل کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا . ذرائع کے مطابق پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے .


ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 2 سرکاری ملازم ہیں . ذرائع کے مطابق ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے .
گرفتار ملزمان سے طلباء سے نقل کرانے کےلیے وصول کیے گئے 35 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں . ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں