آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے ، جج احتساب عدالت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے . احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی .


ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہے . نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا .
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے . احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا .
ذرائع نے مزید بتایا کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں