آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے ، جج احتساب عدالت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہے۔ نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago