پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ممبئ(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔پرینتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز سے اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ان تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ہونے والی ‘صوفی نائٹ’ سے کیا گیا جس میں اداکارہ کے اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
صوفی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، مہمانوں کی فہرست میں پرینیتی چوپڑا کی خالہ اور پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا بھی شامل تھیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہوں گے۔
راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔