وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر زیارت پہنچ گئے


زیارت(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر زیارت پہنچ گئے . نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ ، قائد ریزیڈنسی پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نگران وزیر اعلیٰ کو سلامی دی .


نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قائد ریزیڈنسی کے مختلف حصے دیکھے ، یادگاری پودا لگایا اور رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھے . قائد اعظم محمد علی جناح کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خاص انس اور لگاؤ تھا . پاکستان سے قبل جدوجہد آزادی اور بعد میں نو زائیدہ مملکت کے امور قائد اعظم یہاں سے چلاتے رہے .
قائد ریزیڈنسی اہل بلوچستان کا ایک بیش بہا اثاثہ ہے . قائد اعظم نے قیام پاکستان سے قبل اور بعد اس صوبے کے متعدد دورے کئے . قائد اعظم نے بلوچستان کے دوروں کا آغاز 1934 کے وسط سے کیا تھا . قائد اعظم کے 14 نکات میں بلوچستان کی اصلاحات کا مطالبہ بھی شامل تھا .

. .

متعلقہ خبریں