میر علی مردان خان ڈومکی کا گورنمنٹ ڈگری بوائز اور گرلز کالجز زیارت کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو پرنسپل کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے بریفننگ دی
زیارت(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گورنمنٹ ڈگری بوائز اور گرلز کالجز زیارت کا دورہ ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پرنسپل کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے بریفننگ دی ۔ ایک ہی بلڈنگ میں بوائز کالج کی کلاسز صبح اور گرلز کالجز کی کلاسیں شام کے وقت ہوتی ہیں۔
پرنسپل نقیب اللہ كے مطابق بوائز اینڈ گرلز کالجز میں طلبہ کی تعداد 529 ہے جس میں 346 میل اور 183 فیمیل ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے سیکرٹری تعلیم کو تدریسی اسٹاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے ۔
فروغ تعلیم کے لئے نگران صوبائی حکومت نے سو روزہ پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ۔ میر علی مردان خان ڈومکی نے كها كه کالجز میں تمام سبجیکٹس کے لیکچرارز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ اندرون صوبہ کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے ۔