نگران وزیراعظم کیلئے کمیٹی کو پانچ نام دیے لیکن سب کچھ اوپر اوپر سے ہوگیا: خورشید شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے کمیٹی بنائی پانچ نام دیے لیکن سب کچھ اوپر اوپر سے ہوگیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تو بس دعا ہے کہ نگران وزیراعظم شفاف انتخاب کروا دیں، محسن نقوی کو آصف زرداری نے بچوں جیسا پیار دیا لیکن اگر کوئی پھر جائے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے بارے میں عدالتی فیصلے کا پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان یا فائدہ نہیں ہوگا، ہم نے جو بھگتنا تھا، بھگت چکے، میرے دو سال کون لوٹائے گا؟ اس کا جواب کون دے گا۔