فلم ’جوان‘: دیپیکا پڈوکون نے نینتھارا کا کیریئرختم کردیا؟


ممبئی (قدرت روزنامہ) 38 سال کی عمر میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار سے ناخوش نظر آرہی ہیں۔
ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا نے فلم ’جوان‘ میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کرکے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی ہے، انہوں نے ’جوان‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔یہ فلم رواں سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلموں میں سے ایک بن کر اُبھری ہے اور نینتھارا کو اُن کے کردار کے لیے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ناخوش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا ہدایت کار ایٹلی کمار سے ’جوان‘ میں اپنے کردار کو “کمتر” اور فلم میں دیپیکا پڈوکون کے کردار کو “بلند” دِکھانے پر ناراض ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ نے خود کو فلم میں”سائیڈ لائن” محسوس کیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نینتھارا کا ماننا ہے فلم کی کامیابی کے بعد دیپیکا پڈوکون کو زیادہ پیار اور توجہ مل رہی ہے جو اُن کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نینتھارا اب بالی ووڈ کے کسی بھی نئے پراجیکٹ میں کام کرنے سے گریز کررہی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اب اُن کے بالی ووڈ مداح جلد انہیں کسی بھی ہندی پراجیکٹ میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور اس کی پیش قدمی جاری ہے۔