چیرمین پی ٹی آئی کو اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کی اجازت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کی اجازت دے دی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کرنےکی درخواست دائرکردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔ چیرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔