پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تکہ کڑاہی کے ایک ہوٹل پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لوگوں نے پولیس کو ہوٹل مالک کی غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے .

لوگوں نے شکایت کی کہ ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاحوں کو جنسی ہراساں طور پر ہراساں کیا ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں . سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں جب کہ ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے . پولیس نے سوشل میڈیا پر فوٹوز اور ویڈیو وائرل ہونے اور لوگوں کی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا . . .

متعلقہ خبریں