شگفتہ اعجاز نے اپنی مرحوم والدہ سے متعلق کہا کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں اوراب میری بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکر مند ہے . 52 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹی کے حساب سے اب تک انہیں 4 سے 5 بار ‘پیپ سمیر ٹیسٹ’ کروا لینا چاہیے تھا . یوٹیوب وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں لہٰذا اب وہ ‘ایم آر آئی’ کروائیں گی . شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اُن کی ‘ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو وہ اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کریں گی . دوسری جانب مداحوں کی جانب سے شگفتہ اعجاز کی صحتیابی کے لیے دُعائیں کی جارہی ہیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی نے اُنہیں کینسر کی تشخیص کے لیے ‘پیپ سمیر ٹیسٹ’ کروانے کا مشورہ دیا ہے . یوٹیوب پر شگفتہ اعجاز اپنا وی لاگ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک اہم خبر دی .
متعلقہ خبریں