پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجکاری کمیشن کے تحت قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کردیا گیا . ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ایئر لائن کی تنظیم نو کا آغاز کر دیا گیا، پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں .


ذرائع کا بتانا ہے کہ پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے مالی مشیر کی خدمات طلب کی گئی ہیں، مالی مشیر پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کے لیے مختلف منصوبوں پر تجاویز دے گا .
پی آئی اے کی دو کمپنیوں میں تقسیم یا ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں، قومی ایئر لائن کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے ایئر لائن کا آپریشن جاری رہنا انتہائی ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں