عالیہ بھٹ بھارت میں کس جگہ اپنی بیٹی کو لے کر نہیں جا سکتیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیٹی راہا کپور کے ساتھ گزرنے والے خوشگوار لمحات کے بارے میں بتایا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں جب بیرون ملک ہوتی ہوں تو بہت سادہ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں جیسے اپنی بیٹی کو باہر پارک میں ٹہلنے کے لیے لے جانا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہم بھارت میں رہتے ہوئے ایسا نہیں کر سکتے، ہم یہاں اپنی بیٹی کو اس طرح باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ یہاں ایسا کرنا ہمارے لیے تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے تو بس میں اسے پرام میں سوتے دیکھتی ہوں یا پھر اپنے ساتھ کیفے اور شاپنگ پر لے جاتی ہوں۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ میں اسے چھوٹے بے بی کیریئر میں ڈال کر اُٹھاتی ہوں تو مجھ سے لپٹ جاتی ہے اور یہ چیز مجھے بہت پسند ہے۔
رواں سال کے آغاز میں عالیہ اور رنبیر اور راہا کو ایک ساتھ ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن ان تصاویر میں ننھی راہا کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ عالیہ اور رنبیر نے فوٹوگرافرز سے بیٹی کا چہرہ فی الحال نہ دکھانے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل 2022ء میں شادی کی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی۔