شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد بلاول عوام کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے، شیری رحمان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنم دن پر سینیٹر شیری رحمان نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
پی پی پی کی سینیٹر نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے پوری پیپلز پارٹی کی جانب سے انہیں دعاؤں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلاول عوام کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے۔
شیری رحمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مقامی اور عالمی فورمز پر پاکستان اور عوام کا مقدمہ لڑا ہے، عالمی سطح پر بلاول ایک ترقی پسند جمہوری پاکستان کا چہرا بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلاول کی لمبی عمر، صحت اور کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔