پولیس اہلکاروں سے الجھنے، انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمات میں کیپٹن صفدر بری


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پولیس اہلکاروں سے الجھنے، انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمات میں بری کر دیا .
کیپٹن (ر) محمد صفدر نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی، ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے .


وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے کوئی بھی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے . عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں