چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے . عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے .

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے .
عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے . سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا .
عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے .
سپریم کورٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے . عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے .

. .

متعلقہ خبریں