کوئٹہ(قدرت روزنامہ) خفیہ اطلاع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی !
مختلف مشروبات و بوتل بند پانی بنانے والی غیر قانونی فیکٹری سربمہر کردی گئی .
مشرقی بائی پاس میں واقع فیکٹری سے غیر معیاری جوسز ، کولڈرنکس اور بوٹلڈ واٹر کی بڑی تعداد برآمد .
فیکٹری سے مختلف کمپنیوں کی جعلی لیبلنگ و برانڈنگ کا سامان ، گیس سلینڈر اور فلنگ مشین بھی پکڑی گئی .
معلوم کرنے پر فیکٹری مالک کے پاس نہ تو کوئی قانونی رجسٹریشن تھی اور نا ہی فوڈ بزنس لائسنس
غیر قانونی فیکٹری کو سربمہر کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی .
ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی کے مطابق جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہوتاہے .
تیار ناقص و نقلی مشروبات کو صوبہ کی مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا .
عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر بی ایف اے کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ، جعلی مشروبات کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا غیر قانونی کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا .
. .
متعلقہ خبریں