نسیم شاہ کا ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونےکا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جائزہ رپورٹ حوصلہ افزاء نہیں آئی ہے، وہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا .

پاکستان شاہینز کے فاسٹ باولر محمد حسنین بھی انجرڈ ہوگئے ہیں، ٹخنےکی انجری کے باعث ان کا ایشین گیمز سے باہر ہونےکا امکان ہے . نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں