عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے . واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو وائس میچنگ کے لیے آج طلب کر رکھا تھا، جس کے خلاف بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی . بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی . سماعت میں بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے . ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے . عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی . مرکزی کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو مقرر ہے . کیس کے زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا . درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے . اگر ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا . مبینہ آڈیو لیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری ایف آئی اے کا طلبی نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا .
متعلقہ خبریں