بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے اپنی ہی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ، جس کے مطابق عدالت نے درندہ صفت ملزم محمد رفیق کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے سنایا۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ 428/19 درج ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے درندگی کی اور ظلم کی انتہا کر دی ۔ ملزم نے اپنی ہی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
ملزم کے خلاف 11 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ہے، عدالت ملزم کو سزا کا حکم دے۔